راولپنڈی( اباسین خبر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیا سال سب کے لیے مزید بھاری ہوگا، اور اس میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ بڑوں سے اپیل کرتے ہیں کہ غریبوں کو معاف کر دیں کیونکہ غریبوں کی حالت بہت خراب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا سوال نہیں ہے، کیونکہ فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے، یہ معاملہ ویسے ہی جمہوریت کے جنجال میں ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیا سال سب کے لیے مزید مشکل ہوگا، اور جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ نئے سال میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی، وہ غلط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “قبر ایک ہے اور مردے دو نہیں بلکہ تین ہیں، پہلے میں دو کہا کرتا تھا، اب تین کہتا ہوں۔”سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیونکہ کوئی ان کی بات نہیں سن رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ جیل میں ملاقات بھی نہیں کروا سکتے، وہ مذاکرات کے نتیجے تک کیسے پہنچ سکتے ہیں۔
نیا سال سب کیلئے بھاری ہوگا، کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئیگی: شیخ رشید
1