وا شنگٹن ( ہیلتھ ڈیسک)امریکی ریاست لوزیانا میں برڈ فلو (H5N1 وائرس) سے پہلی انسانی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مریض جو دسمبر سے اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی موت واقع ہوئی ہے۔ یہ کیس امریکا میں رپورٹ ہونے والا پہلا سنگین برڈ فلو کیس تھا جس کی تصدیق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (CDC) نے کی۔حکام نے بتایا کہ اگرچہ عام لوگوں کے لیے برڈ فلو کا شکار ہونے کا خطرہ ابھی زیادہ نہیں ہے، لیکن وہ افراد جو پرندوں، مرغیوں یا گائے وغیرہ کے قریب رہتے ہیں، ان کے لیے خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ وائرس عام طور پر جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور ایسے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
چین کے بعد امریکا میں بھی برڈ فلو سے انسانی موت کی تصدیق
4