غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، حالانکہ قطر میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی حالیہ بمباری میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ بمباری میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور گھروں کے ملبے میں درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔امدادی کاموں کے دوران لاشوں کا ملنا جاری ہے، اور زخمیوں کو اسپتالوں میں مناسب طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بھی حملے کیے ہیں۔7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45,600 سے زائد ہو چکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری؛ 3 روز میں شہادتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئیں
7