راولپنڈی ( اباسین خبر)ریسکیو 1122 نے عوام کو سردیوں میں گیس سے متعلقہ آلات کے استعمال میں احتیاط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سردیوں میں گیس اور الیکٹرک ہیٹر کے زیادہ استعمال کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے، جن میں بیشتر حادثات گیس لیکج کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ریسکیو 1122 نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے گیس ہیٹر اور چولہے بند کر دیں۔ اگر گیس لیکج محسوس ہو تو بجلی کے بٹن یا آگ نہ جلائیں، کیونکہ اس سے دھماکہ ہو سکتا ہے۔ اگر گیس کی لیکج ہو تو فوری طور پر گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھول کر تمام افراد کو گھر سے باہر نکالنا چاہیے۔ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ سردیوں میں گیس کی ترسیل میں خلل کے باعث گیس کا اخراج جاری رہتا ہے، جس سے حادثہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، بجلی سے چلنے والے ہیٹر بھی رات کو سونے سے پہلے بند کر دینے چاہئیں کیونکہ زیادہ گرم ہونے پر ان کی تاروں سے آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں تاکہ سردیوں میں ممکنہ آگ اور گیس لیکج کے حادثات سے بچا جا سکے۔
ہیٹر کے استعمال میں کن احتیاطی تدابیر کا خیال ضروری ہے؟
5