کراچی ( اباسین خبر)سندھ کے دارالحکومت کراچی میں حکومت نے عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نادرا میگا سینٹر فائیو اسٹار چورنگی اور نادرا میگا سینٹر سیمنس چورنگی (سائٹ) میں شہریوں کو پاسپورٹ کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔یہ فیصلہ مرکزی پاسپورٹ آفس پر رش کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے کراچی کے دورے کے دوران نادرا سینٹروں میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق، کراچی سمیت پاکستان کے 11 نادرا میگا سینٹرز پر پاسپورٹ کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ حاصل کرنے میں آسانی ہو سکے۔
کراچی: شہر کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ
5