لاہور( اباسین خبر)پنجاب کے مختلف شہروں میں پیش آنے والے حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق، ننکانہ صاحب کے لدھر گاں کے قریب تیز رفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں وسیم، عاصم، سمیرا، ابوبکر، فیصل، شرافت اور احسن شامل ہیں۔ یہ بس سانگلہ ہل سے فیصل آباد جا رہی تھی۔دوسری جانب لاہور میں روکو روہی مانگا رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرالی اور رکشہ کے مابین تصادم ہوا، نتیجتا ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔رینالہ خورد میں بائی پاس پل جوڑیاں کے قریب مزدا ٹرک، ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر بس میں تصادم کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 2 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔اوکاڑہ میں قومی شاہراہ پر مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کیری ڈبہ ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کیری ڈبے کا ڈرائیور زخمی ہوا، تاہم اسے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
پنجاب: مختلف حادثات میں 16 افراد زخمی، ایک شخص جاں بحق
5