کو ئٹہ ( اباسین خبر)حلقہ پی بی 45 میں 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق، اس حلقے میں پولنگ کے لیے 15 نئے پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور ان پولنگ اسٹیشنز کے قریب سیکیورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔اس پولنگ کے دوران 16,855 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 51 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔حلقہ پی بی 45 میں پیپلز پارٹی، پشتونخوا میپ، پی کے نیپ اور جمعیت علما اسلام کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرے اور پشتونخوا میپ کے مجید خان اچکزئی اس حلقے کے اہم امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ، جمعیت علما اسلام کے عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
بلوچستان؛ حلقہ پی بی 45 کے 15پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری
5