اسلام آباد( کامرس ڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کے زراعت کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زراعت کے شعبے میں ترقی کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے جدت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات اور موثر حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے، جس میں انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن اور نیشنل سیڈز ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ اہم اشتراک بھی شامل ہے۔زراعت کے شعبے میں تعاون، جدت اور کامیاب کاروباری ماڈلز کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے، اور جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے کسانوں اور تحقیقاتی اداروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کی حمایت کی جا رہی ہے۔ حکومتی تعاون کے تحت زراعت میں جدید ایگری ٹیک مصنوعات کی مدد سے عالمی معیار کی ترقی کی کوششیں جاری ہیں، اور کسانوں کی زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زراعت کے شعبے میں جدت و ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے شعبہ زراعت میں ترقی کیلئے کاوشیں جاری
6
پچھلی پوسٹ