5
لاہور( سپورٹس ڈیسک)قائداعظم ٹرافی کے دوران پشاور ریجن کے کھلاڑی نبی گل کو نامناسب رویے پر تین میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق، قائداعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں گیند زمین پر لگنے کے باوجود کیچ آٹ کی اپیل کرنے پر آن فیلڈ ایمپائر نے تھرڈ ایمپائر کے ساتھ مشاورت کے بعد پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نبی گل نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں انہیں تین میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔