سڈنی( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنالیے۔ رشبھ پنت 61 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ واشنگٹن سندر 6 اور رویندر جڈیجا 8 رنز بنا کر ناٹ آٹ ہیں۔بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 145 رنز ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بالر سکاٹ بولینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز اور ویبسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 185 اور آسٹریلوی ٹیم 181 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔ 5 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز کا ایک میچ ڈرا ہو چکا ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کا آخری ٹیسٹ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل
5