کراچی( اباسین خبر)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ ہمیں عالمی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔کراچی میں نیوی کیڈٹس کی پاسنگ آٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کر رہی ہے اور پاکستان نیول اکیڈمی دنیا کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔ انہوں نے پاس آٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ میں ڈسپلن اعلی تربیت کا مظہر ہے۔ایئر چیف نے مزید کہا کہ ہمیں سمندری حدود کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرنا ہے اور خطے میں توازن برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اللہ کے فضل سے مضبوط ہو رہی ہے، اور مضبوط معیشت، مضبوط دفاع کے لئے ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت اہم ہے تاکہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ایئر چیف مارشل نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل اور غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
ہمیں عالمی سطح پر مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا: ایئرچیف
6