پشاور( اباسین خبر)لوئر کرم میں فائرنگ کے بعد ٹرکوں کا قافلہ روک دیا گیالوئر کرم کے علاقے بگن بازار میں فائرنگ کے واقعے کے بعد امن معاہدے کے تحت ٹل سے پاراچنار روانہ ہونے والے 75 ٹرکوں پر مشتمل قافلے کو روک دیا گیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ سے پہلا قافلہ فی الحال روک لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فائرنگ شرپسندوں کی جانب سے کی گئی اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کا قافلہ پہلے کرم کے بارڈر ایریا چھپری روانہ کیا گیا تھا، جس میں آٹا، چینی، سبزیاں، گھی، آئل اور ادویات شامل تھیں۔ پی ڈی ایم اے نے 500 خیمے، چٹائیاں، طبی کیٹس اور کمبل فراہم کیے ہیں۔مشیر برائے ریلیف نیک محمد نے کہا کہ حکومت متاثرین کی امداد کو ترجیح دے رہی ہے اور امدادی سامان کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ امن معاہدے کے تحت کرم میں امن کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جن میں مقامی افراد، قبائلی اور سیاسی قیادت شامل ہیں۔
لوئر کرم میں فائرنگ کا واقعہ: پاراچنار روانہ کئے جانیوالے قافلے کو روک دیا گیا
6