پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ پر کل سے قافلہ دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سڑکوں پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کرم کی صورتِ حال پر 3 ہفتے تک جاری رہنے والے گرینڈ جرگے کے کامیاب مذاکرات کے بعد فریقین نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے مطابق ضلع کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوگا۔معاہدے میں اہم نکات شامل ہیں: گھروں میں بغیر لائسنس کے اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں فریقین اپنے بنکرز اور مورچے ختم کریں گے، اور حکومت نقصانات کا ازالہ کرے گی۔یہ معاہدہ علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے ذریعے عوام کو بہتر سیکیورٹی اور استحکام کی امید ہے۔
پشاور پاراچنار شاہراہ پر کل سے قافلہ پھر چلانے کا فیصلہ
7
پچھلی پوسٹ