ممبئی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور سنجے دت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں دوست جام نگر میں ایک برتھ پارٹی کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان اور سنجے دت اپنے دیرینہ دوست سچن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کیک کاٹ رہے ہیں۔ اس موقع پر سنجے دت سلمان خان کے کندھے پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں اور دونوں اپنے ساتھی کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک دوسرے کو کیک کھلا رہے ہیں۔ویڈیو کے دوران دونوں اداکاروں کا مزاحیہ انداز دیکھنے کو ملا، جس میں سلمان خان نے ایک بڑا ٹکڑا کھایا اور کہا واہ بابا! سنجے دت نے بھی ان کی نقل کی اور دونوں قہقہہ لگا کر ہنس پڑے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں نے دونوں کی دوستی اور مزاحیہ انداز کی خوب تعریف کی ہے۔سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی بہت پرانی ہے اور انہوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ فلموں میں کام کیا ہے جیسے کہ ساجن، چل میرے بھائی اور یہ ہے جلوہ۔ ان کی دوستی کو مداح حقیقی بھائی چارے کی مثال کے طور پر دیکھتے ہیں۔
سلمان خان اور سنجے دت ایک ساتھ کس کی برتھ ڈے منارہے ہیں؟ ویڈیو وائرل
6