اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پی ٹی اے نے بتایا کہ قطر کے قریب زیر سمندر کیبل AAE-1 میں خرابی کی اطلاع ملی ہے، جو پاکستان کی بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک کے لیے استعمال ہونے والی سات کیبلز میں سے ایک ہے۔پی ٹی اے کے مطابق، اس خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ صارفین کی سروس متاثر ہو سکتی ہے، تاہم خرابی کو دور کرنے کے لیے متعلقہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس صورت حال کی نگرانی کر رہی ہے اور صارفین کو اپڈیٹس فراہم کرتی رہے گی۔پی ٹی اے نے صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔
زیرسمندر کیبل میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
6