4
لاہور( اباسین خبر)لاہور کے علاقے اقبال ٹائون میں اسپتال کی لفٹ گرنے سے 8 خواتین زخمی ہوگئیں۔ واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق، زخمی ہونے والی خواتین مریضوں کی عیادت کے لیے اسپتال آئی تھیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ زخمی خواتین کو جناح، میو اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ لفٹ کا گرنا ایک حادثہ تھا، اور اس بارے میں کسی نے قانونی کارروائی نہیں کی۔