نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے، جس کے ساتھ ہی ان کی ٹیسٹ کپتانی اور ٹیسٹ کیریئر کا بھی اختتام ہوگیا ہے۔بورڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں جسپریت بمراہ کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جب کہ روہت شرما کی جگہ شبمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو 20 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔یاد رہے کہ جسپریت بمراہ نے بورڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں بھی کپتانی کی تھی، اور بھارت نے پرتھ میں وہ میچ جیتا تھا۔ روہت شرما اس میچ میں نجی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے، اور اس سیریز کی پانچ اننگز میں انہوں نے صرف 31 رنز اسکور کئے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما نے خود ہی ٹیسٹ سے باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ میلبرن ٹیسٹ کے بعد سے ان کے ڈراپ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔مزید برآں، روہت شرما انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی آرام کر رہے ہیں، اور چیمپئنز ٹرافی میں وہ کپتانی نہیں کریں گے، ان کی جگہ ہاردیک پانڈیا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان اختلافات بھی سامنے آئے ہیں۔ گمبھیر نے ڈریسنگ روم میں روہت شرما پر سخت تنقید کی تھی، تاہم گزشتہ روز پریس کانفرنس میں گمبھیر نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔یہ پہلا موقع نہیں جب کسی کپتان کو بین الاقوامی سیریز میں باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا ہو۔ 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مصباح الحق کی جگہ شاہد آفریدی نے کپتانی کی تھی، جب کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سری لنکا کے کپتان دنیش چندیمل باہر بیٹھے اور فائنل تک لیستھ مالنگا نے کپتانی کی۔انٹرنیشنل کرکٹ میں اس طرح کے واقعات 1974 کی ایشیز سیریز میں بھی دیکھے گئے تھے، جب انگلینڈ کے کپتان مائیک ڈینس نے چوتھے ٹیسٹ میں باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ سے باہر
4
پچھلی پوسٹ