6
لاہور( سپورٹس ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب ممکنہ طور پر گوادر سے لاہور منتقل کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر اس تبدیلی کا قوی امکان ہے۔ ابتدائی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لیگ کے نئے ایڈیشن میں پلیئرز کے چنا کی تقریب گوادر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب یہ تقریب 11 جنوری کو لاہور میں ہی منعقد ہونے کا امکان ہے۔پی ایس ایل 10 کا ایڈیشن 7 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول ہے، اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔