کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)انار ایک نہ صرف مزیدار پھل ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد کا حامل ہے۔ اس کے مختلف فوائد میں شامل ہیں:خون کی کمی کا علاجانار میں وٹامن سی کی موجودگی خون کی سطح کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے، جو آئرن کے جذب کو بہتر بناتی ہے۔ دورانِ حمل انار کا استعمال انیمیا کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔امراض قلب اور فالج سے بچاانار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں، جس سے دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔موٹاپے سے نجاتانار میں چکنائی نہیں ہوتی، لہذا یہ جسمانی وزن کو کم کرنے کے لیے بہترین غذا ہے۔کیل مہاسوں سے نجاتروزانہ انار کا جوس پینے سے آپ کی جلد دانوں سے پاک اور چمکدار ہو جاتی ہے، کیونکہ یہ جلد کو صاف اور صحت مند رکھتا ہے۔بالوں کے گرنے کا مسئلہ حلانار میں موجود فیٹی ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے، جس سے بالوں کے گرنے کا مسئلہ کم ہو جاتا ہے۔کینسر سے تحفظانار میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار سبز چائے سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے استعمال سے چھاتی، بڑی آنت اور مثانے کے کینسر کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انار کے چھلکے میں الیجک ایسڈ پایا جاتا ہے جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔انار کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنا کر آپ ان فوائد کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور صحت مند رہ سکتے ہیں۔
انار ایک فائدے انیک
12