9
کراچی ( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی انعامی بانڈز واپس کرنے کا آج، 31 دسمبر 2024، آخری روز ہے۔ اس فیصلے کے مطابق، ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز واپس یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ خدمات اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ 31 دسمبر کے بعد ان بانڈز کی واپسی کی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی، لہذا ان بانڈز کے حامل افراد کو اپنی واپسی کی درخواست آج ہی مکمل کرنی چاہیے۔