ممبئی ( شو بز ڈیسک)بھارتی فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ تنناز ایرانی نے حال ہی میں اپنی صحت کے سنگین مسائل پر کھل کر بات کی، جن کی وجہ سے وہ طویل عرصے تک وہیل چیئر پر محدود ہو گئی تھیں۔اداکارہ نے بالی ووڈ کی مشہور فلموں “کہو نا پیار ہے” اور “36 چائنا ٹان” میں اہم کردار نبھائے ہیں اور ٹی وی شوز میں بھی کام کیا ہے۔تنناز نے بتایا کہ 2021 میں سرجری کے بعد ان کی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ سے چھوٹی ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں چلنے میں مشکلات کا سامنا ہوا۔ شروع میں وہ اس حالت کو نہیں سمجھ پائیں اور چیسٹ ٹیسٹ اور ایم ایم اے کی مشقیں بڑھا دیں، لیکن جب درد بڑھا اور ان کے روزمرہ کے معمولات جیسے چلنا، کھانا پکانا مشکل ہوگیا، تو انہوں نے مزید طبی معائنے کروانے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ نے اپنی تکلیف دہ حالت کے بارے میں بتایا کہ ان کی ٹانگوں کا سائز مختلف ہونے کی وجہ سے وہ عام طور پر چلنے سے قاصر ہو گئیں، اور ان کے چلنے کا انداز بھی بدل گیا تھا۔
بھارتی اداکارہ کی اچانک معذور ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
6