15
کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکار و فلمساز شہریار منور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، اور ڈھولکی کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی ان کی دلہنیا بھی سامنے آ گئی ہے۔شہریار منور، جو نوجوان حسیناں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، کے حوالے سے رواں سال جون میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں، لیکن انہوں نے اپنی دلہنیا کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔اب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی کی شوبز فنکاروں سے سجی ڈھولکی کی دھوم مچ گئی ہے۔