4
وا شنگٹن ( مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لیے تقریبا 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے، جس میں تقریبا 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں جنہیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔آئی سی ای کے مطابق، امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکورٹی ایجنڈا ہے۔