اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 15 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک پٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 38 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔یاد رہے کہ یکم دسمبر کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے اضافہ کیا تھا۔
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ
5