گوادر( کامرس ڈیسک)چین کے مالی تعاون سے مکمل ہونے والا جدید ٹیکنالوجی سے لیس گوادر ایئرپورٹ ملک اور صوبے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار اور فعال ہو گیا ہے۔چینی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے گوادر ایئرپورٹ کے مینیجر خالد کاکڑ نے کہا کہ یہ پاکستان کا ایک بڑا ایئرپورٹ ہے اور اس کا تعمیراتی ڈیزائن حیرت انگیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی تکمیل میں چینی انجینئرز اور معماروں کی محنت، لگن اور جذبہ قابل ستائش ہے۔خالد کاکڑ نے مزید کہا کہ یہ ایئرپورٹ نہ صرف مسافر پروازوں کے لیے بلکہ مال برداری میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک گودام زیر تعمیر ہے اور مستقبل میں مزید پانچ گودام بھی بنائے جائیں گے، جس سے گوادر بندرگاہ مال کی ترسیل کا بڑا مرکز بن جائے گی۔نئے ایئرپورٹ کی کارروائی کی ذمہ داری چین سے تربیت یافتہ عملہ سنبھالے گا۔ چائنہ ریلوے کے سینیئر انجینئر چھن ڑینگ رونگ نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی تعمیر کے دوران پانی کی قلت ایک بڑا چیلنج تھا، جس پر قابو پانے کے لیے ٹینکرز کا استعمال کیا گیا۔
چینی تعاون سے بننے والا گوادر ایئرپورٹ ترقی میں کردار کیلیے تیار
4