پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے شمالی شہر دونکرک کے قریب لون پلیج میں فائرنگ کے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکار اور دو پناہ گزین ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور نے دعوی کیا کہ پانچ افراد مارے گئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی میڈیا نے سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں دو سیکیورٹی اہلکار اور دو پناہ گزین ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کے بعد، 22 سالہ نوجوان سیکیورٹی فورسز کے سامنے پیش ہوا اور دعوی کیا کہ وہ حملہ آور ہے اور اس نے قریبی قصبے میں ایک اور شخص کو قتل کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق، حکام نے حملہ آور کی گاڑی سے تین مزید بندوقیں برآمد کی ہیں۔فرانس کی وزارت داخلہ اور وزارت انصاف کے نمائندوں نے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا، اور فائرنگ کی وجوہات بھی ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔لون پلیج، جو انگلش چینل سے صرف 10 کلومیٹر دور واقع ہے، پناہ گزینوں کے کیمپ کے علاقے کے قریب ہے۔
فرانس کے شمالی علاقے میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
13