پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں 18 لاکھ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ٹیکس وصولی مقررہ ہدف سے کم ہے، جبکہ صنعتی ترقی کی شرح صفر ہے اور شہباز حکومت کے دوران کارپوریٹ پروفٹ گروتھ کی شرح منفی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو فنڈز کی ادائیگی میں تاخیر کر رہی ہے، اور ملکی قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔مزمل اسلم نے بتایا کہ موجودہ دور میں غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اسٹاک مارکیٹ سے بیرونی سرمایہ کاری کی واپسی تیز ہو رہی ہے، اور بیرون ملک سرمایہ کاری کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گزشتہ دو سالوں میں بیرون ملک بانڈز بھی جاری کرنے میں ناکام رہی ہے، اور قوت خرید میں کمی کے ساتھ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے ہجرت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، اور اب تک 18 لاکھ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔
2 سال میں 18 لاکھ لوگ ملک چھوڑ گئے،مزمل اسلم
11