کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لیے اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی ہے، جو ڈیڑھ سال کے انتظار کے بعد دستیاب ہوئی۔یہ فیچر یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے چینلز کے لیے ہے، جو لاکھوں کی تعداد میں معلوماتی اور تعلیمی مواد فراہم کرتے ہیں، اور اسے جلد ہی وسیع پیمانے پر جاری کر دیا جائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے تخلیق کار اپنی انگریزی ویڈیوز کو خودکار طور پر فرانسیسی، جرمن، ہندی، انڈونیشین، اطالوی، جاپانی، پرتگالی، یا ہسپانوی زبانوں میں ڈب کر سکیں گے۔ تاہم، کسی زبان کی ایک ویڈیو کی صرف انگریزی ڈبنگ کی جا سکے گی۔یہ پروسیس خودکار ہوگا، اور تخلیق کار ویڈیو کے لائیو ہونے سے پہلے اس کا پری ویو کر سکیں گے۔ ڈب شدہ ویڈیوز یوٹیوب سٹوڈیو کے زبانوں کے سیکشن میں آٹو ڈب لیبل کے ساتھ دِکھائی دیں گی۔ کمپنی نے اس فیچر کی مثال دینے کے لیے تین ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں سے دو ویڈیوز کو فرانسیسی اور ہندی سے انگریزی میں ڈب کیا گیا ہے اور ایک ویڈیو کو انگریزی میں ڈبنگ کے مختلف آپشنز کے ساتھ آزمایا گیا ہے۔
یوٹیوب نے اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی
18