اسلام آباد( اباسین خبر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکوں کے درمیان بین الملکی تعلقات کی بہتری کے لیے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے۔اسلام آباد میں پفوا چیریٹی بازار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پفوا بازار جیسی تقریبات سال میں دو بار منعقد ہونی چاہئیں اور اس کے لیے سفارتکاروں کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی سفارتکاری ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے ضروری ہے اور چیریٹی بازار کا انعقاد بھی اسی کا حصہ ہے۔ اسحاق ڈار نے پفوا چیریٹی بازار کے انعقاد پر منتظمین کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمائش اور ثقافتی شوز بھی اس کا حصہ ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پفوا چیریٹی بازار مختلف ثقافتوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ملک کی ثقافت ایک الگ پہچان رکھتی ہے اور چیریٹی بازار لوگوں کو مختلف ثقافتوں کو دیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس کا مقصد پسے ہوئے طبقات کی فلاح میں حصہ ڈالنا ہے۔
بین الملکی تعلقات کی بہتری کیلئے ثقافتی سفارتکاری اہم ہے: اسحاق ڈار
12