کوئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں، جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کے مطابق بورڈ افسران پر امتحانی مراکز فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔ ایف ایس سی کے طالب علموں کو پیسے لے کر اضافی نمبر دینے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان بورڈ سے پچھلے دو سال کے امتحانی مراکز کا سارا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔عبدالواحد کاکڑ نے مزید بتایا کہ سال 2023-2024 کے امتحانی مراکز کے عملے کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، اور بورڈ کو پندرہ طالب علموں کی جوابی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں، تحقیقات کا آغاز
8