لاہور( اباسین خبر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشری بی بی کافی ہیں۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشری بی بی ہیں، اور پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علی امین اور بشری بی بی کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو ختم کرنے کے لیے بشری بی بی کافی ہیں، اور جتھوں کے ذریعے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی اپنی ذلت اور بدنامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی یہ آخری ناکام بغاوت تھی اور اب انتشاری ٹولہ دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرنے کی غلطی نہیں دہرائے گا۔
عمران خان اور انکی جماعت ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں: عظمیٰ بخاری
11