14
لاہور( اباسین خبر)لاہور کے عوام نے سموگ کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔پنجاب میں سموگ کے حوالے سے نجی ادارے کی سروے رپورٹ شائع کی گئی، جس میں لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے بارے میں عوامی رائے لی گئی۔ سروے میں لاہور میں رہائش پذیر 1500 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی رائے شامل کی گئی۔سروے کے مطابق سموگ کا پھیلا تین چیزوں پر منحصر ہے: حکومتی اقدامات، عوامی اقدامات اور ہوا کا رخ۔ 63 فیصد لاہوریوں نے رائے دی کہ وزیر اعلی مریم نواز نے گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں ماحول دوست اور مثر اقدامات کیے ہیں۔