برسلز( مانیٹر نگ ڈیسک)یورپی یونین نے بلیو اسکائی پر انفارمیشن ڈسکلوژر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، چاہے وہ کتنے ہی چھوٹے ہوں، جو یورپی یونین میں کام کرنا شروع کرتے ہیں، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایک خاص صفحہ بنائیں جس میں یہ معلومات فراہم کی جائیں کہ ان کے کتنے صارفین یورپ میں ہیں اور وہ کہاں قانونی طور پر قائم ہیں۔ تاہم بلیو اسکائی نے ابھی تک یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ چونکہ بلیو اسکائی یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت “ویری لارج پلیٹ فارم” کی تعریف میں نہیں آتا، اس لیے کمیشن نے ابھی تک کمپنی سے رابطہ نہیں کیا۔اس کے باوجود، یورپی کمیشن نے تمام 27 ملکی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلیو اسکائی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ بلیو اسکائی کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں آیا۔
یورپی یونین کا بلیو سکائی پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
21