کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی لائیو لوکیشن شیئر کر سکیں گے۔یہ فیچر انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) میں دستیاب ہوگا، اور یہ واٹس ایپ کی لائیو لوکیشن شیئرنگ فیچر کی طرح کام کرے گا۔ صارفین ایک وقت میں ایک گھنٹے تک اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں اور میپ پر مخصوص مقامات کو پن (Pin) بھی کر سکتے ہیں۔یہ لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں دستیاب ہوگا، اور چیٹ میں شامل افراد ہی اس لوکیشن کو دیکھ سکیں گے، لیکن وہ اسے آگے کسی دوسرے چیٹ میں فارورڈ نہیں کر سکیں گے۔اس کے علاوہ، انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے مخصوص نک نیمز سیٹ کر سکتے ہیں، جو ڈی ایم چیٹس میں ظاہر ہوں گے۔
انسٹا گرام نے لائیو لوکیشن شیئرنگ کا فیچر متعارف کروادیا
19