25
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی دفتر خارجہ کے باہر فلسطین حامیوں کا احتجاجی مظاہرہ، سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے اسرائیل کو برطانوی ہتھیاروں کی فروخت فورا بند کرنے کا مطالبہ کیا اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے برطانوی حکومت سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی درخواست کی۔لندن پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔