24
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں پناہ گزین فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، خوراک اور پناہ کی تلاش میں دربدر۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹے میں مزید 40 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ نصیرات کیمپ میں تازہ ترین حملے میں 9 افراد شہید ہو گئے، جن میں الجزیرہ کے کیمرہ مین بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نے رفاہ اور جبالیہ میں رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔بیت لاہیہ میں دو گھروں پر اسرائیلی بمباری سے چار افراد شہید ہوئے، جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 44,282 تک پہنچ گئی، جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 880 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔