لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی بورڈ ممبران کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اور چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر پی سی بی کا اصولی مقف واضح ہے۔محسن نقوی نے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قابل قبول نہیں، اور یہ نہیں ہو سکتا کہ پاکستان بار بار بھارت میں کرکٹ کھیلے، جبکہ بھارت پاکستان نہ آئے۔پی سی بی نے آئی سی سی سے میٹنگ سے قبل قابل قبول فارمولے کی تیاری کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔
آئی سی سی بورڈ ممبران کا ورچوئل اجلاس آج، چیمپئنز ٹرافی بارے بڑے فیصلے کا امکان
27