کراچی ( اباسین خبر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے خدشات پانی کے انتظام کے حوالے سے بے بنیاد نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی ایک مشترکہ قومی حق ہے اور اس کی منصفانہ تقسیم کے لیے تمام صوبوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔شرجیل میمن نے 1991 کے پانی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ضمانت دیتا ہے اور بغیر اتفاق رائے کے کوئی بھی منصوبہ شروع کرنا مناسب نہیں ہے۔انہوں نے عظمی بخاری کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے زمینی حقائق معلوم کریں، پھر بیان دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی خواہش ہے کہ پورے پاکستان میں خوشحالی ہو اور زراعت کا شعبہ ترقی کرے، خاص طور پر چھوٹے کسانوں کو زیادہ سہولتیں اور مدد فراہم کی جائے۔
عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں، شرجیل میمن
23