کراچی ( شو بزڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ ویڈیو میں اس بات پر زور دیا کہ دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص “سیلف میڈ” نہیں ہوتا، اور نہ ہی کسی کی کامیابی صرف اپنی محنت پر منحصر ہوتی ہے۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ “سیلف میڈ” کا لفظ سننے میں اچھا لگتا ہے، لیکن حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔انہوں نے اپنی کامیابی میں اپنے خاندان، دوستوں اور دیگر قریبی افراد کی مدد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں، وہ اپنے والدین، بھائی، بیٹے اور دوستوں کے تعاون سے پہنچیں۔ ماہرہ نے مزید کہا کہ ان کے کام میں شریک افراد، دوست اور نئے ساتھیوں کا بھی اس کامیابی میں اہم کردار ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ “سیلف میڈ” کا تصور حقیقت سے بہت دور ہے، اور کامیابی ہمیشہ دوسروں کے تعاون اور مدد سے حاصل ہوتی ہے۔
دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوسکتا: ماہرہ خان
23