کوئٹہ ( اباسین خبر) سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر علی مدد جتک کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت نے اس دوران فارم 45 اور 47 میں تضاد کی جانب اشارہ کیا۔ جسٹس عقیل عباسی نے وکیل سے کہا کہ ریکارڈ میں تضاد واضح ہے اور ایک بھی فارم 45 کی نقل سامنے آ جائے تو کافی ہے۔ وکیل نے کہا کہ مخالف فریق نے صرف 4 فارم 45 کی نقول پیش کی ہیں، جس پر جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایک فارم بھی شفافیت کے لیے اہم ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ الزام سنگین ہیں کہ ایک رات پہلے بیلٹ پیپر غائب کر دیے گئے، اور اس بات پر زور دیا کہ کم از کم ایک حلقے میں شفافیت دکھائی جائے۔بالآخر، سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حلقے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی جائے۔
بلوچستان: پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم
15