کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے ڈالمیا روڈ پر واقع ایک شادی ہال پر ایف بی آر کی ٹیم کو چھاپہ مارنے کے دوران یرغمال بنا لیا گیا۔ ایف بی آر کی ٹیم نے شادی ہال کی آمدنی میں ممکنہ کمی کے حوالے سے چھاپہ مارا تھا، تاہم جیسے ہی ٹیم وہاں پہنچی، شادی ہال کے عملے نے انہیں یرغمال بنا لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر محمد حمزہ کے مطابق، ایف بی آر کی ٹیم نے شادی ہال کی آمدنی میں کمی کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا، تاہم شادی ہال کے عملے نے ٹیم کو یرغمال بنالیا اور انہیں باہر نہیں جانے دیا۔ اس موقع پر محمد حمزہ فورا موقع پر پہنچے اور شادی ہال کے عملے سے بات چیت کی۔کئی گھنٹے کی بات چیت کے بعد، ایف بی آر کے افسران اور عملے کو یرغمال بنانے والوں کو چھوڑ دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واقعے کو “ڈپارٹمنٹل مس انڈر اسٹینڈنگ” قرار دیتے ہوئے بتایا کہ معاملہ حل ہو گیا اور شادی ہال کے عملے کو ایف بی آر کے دفتر طلب کیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔ایف بی آر حکام نے پولیس کو بھی واقعے کی اطلاع دی تھی، لیکن شادی ہال کا عملہ پولیس سے بھی تعاون کرنے کو تیار نہیں تھا۔
کراچی، شادی ہال پر چھاپہ مارنے والی FBR ٹیم یرغمال بن گئی
27
پچھلی پوسٹ