کراچی ( اباسین خبر)سندھ ہائی کورٹ کی مرکزی عمارت میں ایک نیا میوزیم قائم کرنے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے اس اہم منصوبے کا آغاز کیا۔اس میوزیم کے قیام کے ساتھ ساتھ سندھ ہائی کورٹ کی لائبریری کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی، جس سے نہ صرف عدلیہ کی تاریخ کو محفوظ کیا جائے گا بلکہ عدلیہ کے طلبا اور محققین کے لیے ایک قیمتی مواد فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے اس منصوبے کی کامیابی کے لیے دعا بھی کروائی۔ یہ منصوبہ سندھ ہائی کورٹ کی تاریخ، عدلیہ کے کردار اور ملک کی قانونی ترقی کو اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت میں میوزیم کا قیام
21