کراچی ( شو بز ڈیسک)پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ان کی شوبز انڈسٹری میں دو دہائیوں سے دی جانے والی خدمات اور عالمی ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کے اعتراف میں “اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ماہرہ خان نے اس اعزاز کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں وہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے نظر آئیں۔اداکارہ نے ہاس آف پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم اور ان کی خودمختاری کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی کامیابی کو ہر سطح پر سراہا جانا چاہیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ماہرہ خان اس وقت لندن میں موجود ہیں اور اپنی آنے والی فلم “لو گرو” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ یہ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔
برطانوی پارلیمنٹ نے ماہرہ خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا
25