کراچی ( شو بز ڈیسک)طوبی انور، جو پروڈکشن کے شعبے سے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ بنی، نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ طوبی انور کو خاص شہرت مرحوم عامر لیاقت حسین سے شادی کے بعد حاصل ہوئی، تاہم ان کی شادی زیادہ دیر نہیں چل سکی۔ اس ناکامی کے باوجود، طوبی نے ہمت نہ ہاری اور اپنے کیریئر کو دوبارہ آغاز دیا، اور اب وہ کئی بڑے پروجیکٹس میں مصروف ہیں، جن میں سے ایک مشہور ڈرامہ بے بی باجی کی بہوئیں بھی ہے۔شو میں طوبی سے ایک سوال پوچھا گیا کہ وہ ایک مثالی مرد میں کون سی خصوصیات دیکھتی ہیں؟ اس پر انہوں نے بہت سنجیدگی اور دانائی سے جواب دیا، کہ ایک مثالی انسان کی شخصیت میں پختگی ہونی چاہیے، وہ ذہنی طور پر جاہل نہ ہو بلکہ سوچنے اور دانشورانہ گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، اور ساتھ ہی اس کا دل بھی صاف اور اچھا ہونا چاہیے۔طوبی انور کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی خواہش رکھتی ہیں جو نہ صرف ظاہری طور پر بلکہ اندر سے بھی مہذب اور مخلص ہو۔
ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ نئے شوہر میں کیا خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں؟
28