کراچی ( اباسین خبر)کراچی کے علاقے جوہرآباد میں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 شارع پاکستان پر بدھ کی شب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے دو ڈاکووں میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق، ملزمان کو جوہرآباد پولیس نے نصیرآباد میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 20 سالہ یاسین ولد ستار، جو مقابلے میں زخمی ہوا تھا، عباسی شہید اسپتال میں علاج کے دوران بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دم توڑ گیا۔ دوسرے ڈاکو، 21 سالہ الامین ولد عبدالستار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس کے مطابق، ملزمان سے ایک پستول، گولیاں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔ پولیس نے یہ دعوی کیا ہے کہ دونوں ملزمان اس علاقے میں ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث تھے اور ان کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی تھی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کراچی میں پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک
25