لاہور( ابا سین خبر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ، قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہوگا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ بھی موجود تھے۔ڈپٹی چیئرمین نیب نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو احتساب سہولت سیل (ایایف سی) پر تفصیلی بریفنگ دی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے چیئرمین نیب کی زیرنگرانی ادارے میں ہونے والی اصلاحات کو سراہا۔بریفنگ میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے بتایا کہ اے ایف سی سپیکر صوبائی اسمبلی کی زیر نگرانی گریڈ 20 کے آفیسر کے ماتحت کام کرے گا، کسی بھی معزز ممبر صوبائی اسمبلی کیخلاف درج شکایت کو احتساب سہولت سیل میں سکروٹنی کیلئے ریفر کیا جائیگا۔انہوں نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ سیل صوبائی اسمبلی ممبران کے خلاف نیب کو موصول شکایات پر ابتدائی سکروٹنی کرے گا تاہم نیب کسی بھی ایم پی اے کے خلاف موصول شکایت ڈائریکٹ ڈیل نہیں کرے گا، سیل ابتدائی تحقیقات کے بعد مذکورہ شکایت بذریعہ سپیکر نیب کو واپس ارسال کرے گا۔
ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ، قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہوگا: گورنر پنجاب
30