31
بیجنگ( سپورٹس ڈیسک)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان چین سے بھی ہار گیا، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان چین نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت آج ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان چین کو ہرا کر پانچویں ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی کوشش کرے گا۔