لاہور( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی۔پروگرام کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کل 18 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی، ٹرافی کے لاہور پہنچنے کے بعد اسے ملتان منتقل کر دیا جائے گا جہاں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے موقع پر اسے اسٹیڈیم میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 3 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے۔
انعامی رقم:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مجموعی انعام رقم 79 لاکھ 58 ہزار 80 امریکی ڈالرز ہو گی۔فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جب کہ رنر اپ کو 11 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم میں 2 گنا اضافہ، فاتح ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے؟
40
پچھلی پوسٹ