18
اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیۖ کی موقع پر مبارکباد دی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جشن عید میلادالنبیۖ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریمۖ نے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، آج امت مسلمہ کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیۖ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمیں آج کے مشکل دور میں نبیۖ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہئے جو بھوک، افلاس اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔