لاہور( اپنے رپورٹر سے)پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو باڈی کیم سے لیس کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم لگانے اور سوشل میڈیا پر پابندی کے احکامات جاری کر دیئے، وزیراعلی مریم نواز کے حکم پر پولیس آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک ونگ کے اہلکار باڈی کیم لگائیں گے۔باڈی کیم سے لیس کرنے پر پولیس اہلکاروں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی، پولیس اہلکاروں کو باڈی کیم کی فراہمی کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے سے سروس ڈلیوری متاثر ہورہی ہے، پولیس افسران کو سوشل میڈیا کی بجائے پروفیشنل ازم پر فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کوتاہی برادشت نہیں، باڈی کیم لگانے کا مقصد پولیس کے رویئے میں بہتری اور مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔
پنجاب پولیس کےاہلکاروں کو باڈی کیم سے لیس کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز
76